ٹھٹھہ،مہنگائی کے خلاف پی پی 17 دسمبر کو احتجاج کرے گی

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments


ٹھٹھہ (یواین پی /حميد چنڈ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پارٹی چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کے حکم پر تمام ضلعی تنظیموں و زیلی تنظیموں، تمام منتخب اراکین/ سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور کارکنان سندھ بھر میں احتجاج کریں۔اور جمعہ 17 دسمبر کو پی پی ضلع ٹھٹھہ نے بھرپور احتجاج اور دھرنے کے لئے تمام عھدیداروں ارکان اسمبلی ذیلی تنظیموں کے عھدیداروں ورکروں اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں کوہدایت کی ہے کہ مورخہ 17دسمبر جمعہ نماز کے بعد 3بجے ضلع آفس سے ریلی کی صورت میں پریس کلب ٹھٹہ پھنچ کر قومی شاہرہ پر احتجاجی دھرنے میں شریک ہوں ضلع کے عوام کو اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کہ مہنگائ بےروزگاری پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور لوڈشیڈنگ 16500 وفاقی ملازمین کو بیروزگار کرنے کے خلاف احتجاج میں شامل ہو کہ نام نہاد ظالم وفاقی حکومت کو یہ پیغام دیں کہ عوام ان سے بیزار ہو چُکے ہیں عوام اُنکے ظالمانہ اقدامات سے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy