کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 28 ہزار 863 ہوگئی

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 491 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 74، سندھ میں 4 لاکھ 78 ہزار 717، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 887، بلوچستان میں 33 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 215 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题