الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹس لے لیا،چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب محمد طاہرکے تبادلے کا نوٹس لے لیا اور چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ملک میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں،ضمنی انتخابات سے متعلق واضح ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے تقرروتبادلے اور ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد ہے،الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes