مزدوروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ بر وقت ملنا چاہیے عباس ذوالقرنین 

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments
 آجر اور اجیر کے درمیان بہترین تعلقات جہاں انڈسٹری کی بہتر بڑھوتری میں معاون ہیں وہیں 
اوکاڑہ (یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ بر وقت ملنا چاہیے اور کسی جگہ پر بھی مزدوروں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے آجر اور اجیر کے درمیان بہترین تعلقات جہاں انڈسٹری کی بہتر بڑھوتری میں معاون ہیں وہیں پر مزدوروں کی خوشحالی کی بھی ضمانت ہیں ضلع کی تمام انڈسٹریل یونٹس میں کام کرنے والے مزدوروں کے سوشل سیکیو رٹی کارڈز ترجیحی بنیادوں پر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ویجیلنس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نور الامین، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیا ق احمد خان نے یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین کو ضلع میں مزدوروں کے سوشل سیکیو رٹی کارڈ کے معاملہ پر بریفنگ دی۔اجلاس میں بھٹہ ایسو سی ایشن کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ بھٹہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے سہو لیات اور سوشل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کو جلد از جلد نپٹانے کی ہدائیت کی گئی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes