برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

ریوڈی جنیرو(یواین پی)برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر6 مسافر محفوظ رہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساو پولو کی ائیر فیلڈپر پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔طیارہ گرنے سے ایک زور دار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جس میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہلاک ہوگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes