خانیوال ضمنی الیکشن میں(ن) لیگ کی کامیابی عوام کا موجودہ حکومت پر عد م اعتماد ہے طلال احمد چوہدری

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر شہری کی آواز بن چکا،پی پی 206خانیوال ضمنی الیکشن میں(ن) لیگ کی کامیابی عوام کا موجودہ حکومت پر عد م اعتماد ہے ان خیالات کا سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کرسمس کی تقریب میں کرسمس کیک کاٹنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پیغام پر اہلیان خانیوال نے ایک بار پھر نواز لیگ کو ووٹ دیکر اپنی وابستگی ثابت کی ہے۔انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ کی جڑیں عوام میں ہیں اور آج بھی پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، عوام اور(ن)لیگ کا ر شتہ کو ئی نہیں تو ڑ سکتا، پاکستانی قوم کل بھی میاں نواز شریف کے سا تھ تھے آ ج بھی ہیں،پی پی 206خانیوال ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ثابت ہو گیا کہ شریف برادران کو عوام کے دلوں سے نکا لنا ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جما عت ہے جس کی جڑیں عوام کے اندر پھیلی ہوئی ہیں تمام تر منفی پراپیگنڈے اور مقدمہ بازی کے باوجود شریف برادران عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل حکمران نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ملکی معیشت امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے عوام کو جان مال اور روزگار سمیت کسی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف عوام کی دعاﺅں سے بہت جلد سر خرو ہوں گے اور ایک بار پھر ملک میںتعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔تقریب میں ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری ‘ڈویژنل صدر اقلیتی ونگ کامران بھٹی ‘فقیر حسین ڈوگر ‘رانااحسان افضل ‘راناوارث ‘ملک وحید ‘سہیل نیاز طور و دیگر نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes