پولیو ٹیموں کو اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے، قمر جاوید باجوہ

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حساس مقامات پر اضافی افرادی قوت اوروسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کو اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے، پولیو سے پاک پاکستان کے لئے موثر کوششیں کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کیجدید ترین ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا، ادارے کا مقصد سرنگوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے، ادارہ ٹنلنگ کے شعبے میں تحقیق، ترقی اور وسائل کو ہم آہنگ کرے گا، ادارہ تعلیمی اور صنعتی ماہرین کے ذریعے ٹنلنگ کی تعلیم کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔جنرل قمرجاوید باجوہ کو ملک میں پولیو مہم اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے پولیو مہم کے انعقاد اور دیگر اقدامات کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور میجرجنرل کمال اظفر نے کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy