کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

کراچی(یواین پی)شہر قائد میں سائبرین ہواؤں کے ڈیرے تاحال برقرار ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر قائد میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔دوسری جانب ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، قلات میں منفی 9، ژوب میں منفی 5، تربت میں 11 جبکہ سبی میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی لہر 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف شہروں میں فلائٹ اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme