تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرالر کے نیچے آکر موقع پر ہی جاںبحق

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

نوشہرو فیروز( یواین پی)نیشنل ہائی وے رسول آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرالر کے نیچے آکر موقع پر ہی جاںبحق۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی رسول آباد اسٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتار ٹرالر کے نیچے آکر کچلے گئے جاںبحق ہوگئے کچلے جانے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوپارہی تھی تاہم انکے شناختی کارڈ کی مدد سے انکی شناخت ممکن ہوسکی رسول آباد پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر رسول آباد اسٹاپ کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والے ٹرالر کی زد آکر موٹرسائیکل سوار بری طرح سے کچلے گئے اس خوفناک حادثے میں ٹرالر سے کچل کر آصف جروار اور عمران کورائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے دونوں نوجوان کی نعشیں موقع پر موجود لوگوں نے اور پولیس نے چادروں میں ڈال کر اسپتال پہنچائی جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردیں پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog