سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ،شان ،اور مان ہے اور پرچم لازوال قربانیوں کا ثمر ہے غزالہ شاہین

Published on August 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

G.Shaheen MPA
ہارون آباد(یواین پی)سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ،شان ،اور مان ہے اور پرچم لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہارمحترمہ غزالہ شاہین ایم پی اے مسلم لیگ (ضیاء) نے وائٹل ہاؤس میں میڈیا کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عظم قومیں اپنی آزادی کی قدر کو جانتی ہیں اور جو قوم آزادی کی اہمیت بھول جائے اس قوم کا مقدر پستی کے سوا کچھ نہیں ہوتا یہ خالق کائنات کا احسان ہے کہ ہمیں اس ملک کی صورت میں جنت جیسا ٹکڑا ملا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے خواتین کے لیے فاطمہ جناح پارک بنایا اور اسی پارک میں خواتین کے لیے جشن آزادی کے حوالہ سے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme