اپنی زندگی سماج کیلئے وقف کی ہوئی ہے مشن جاری رہے گا صوفی موبین

Published on December 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا اور غاصبین کی طرح سفارشوں،سازشوں اور حیلوں کا سہارا نہیں لیا
بالاکوٹ(یواین پی)موضع کھیت سراش کی بزرگ شخصیت صوفی موبین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا اور غاصبین کی طرح سفارشوں،سازشوں اور حیلوں کا سہارا نہیں لیا،خاندانی اور علاقائی روایات کا احترام رکھا اور اللہ پاک نے انہیں ان کی نیتوں کے بدلے میں سرخرو کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب غاصبین کو حق اور سچ کو تسلیم کر لینا چاہیے کیونکہ انہوں نے اب اپنا حق لیکر ہی دم لینا ہے،انہوں نے کہا کہ وقت نے،ریکارڈ نے اور حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ غاصبین کون ہیں اور غیر کا حق کھانے والے کون ہیں،صوفی موبین کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ مال نے اپنے ریکارڈ کے مطابق ان کی تین کنال اور سات مرلہ مجموعی 67مرلہ اراضی کی نشاندہی کر کے حق و انصاف کا بول بالا کیا ہے،مگر غاصب ٹولہ ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا کر دیتا تھا مگر اب انشا ءاللہ انہوں ان کے منفی عزائم میں ناکامی ہو گی،انہوں نے کہا کہ وہ قانون سے ہٹ کر کوئی بھی کام نہیں کرینگے،انہوں نے قانون کا احترام پہلے بھی کیا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح احترام کرتے رہیں گے،نہ انہوں نے پہلے فساد بنیا ہے اور نہ آئندہ علاقہ میں کسی کو فساد کی اجازت دینگے،عوام نے اپنے سکھ کی خاطر جنہیں اپنی نمائندگی دی تھی انہوں نے ہی سب سے پہلے عوامی حقوق پر نقب لگائی،صوفی موبین نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی سماج کیلئے وقف کی ہوئی ہے اور انشاءاللہ اسی مشن کے امین بن کر وہ اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog