خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

پشاور (یواین پی) علی امین گنڈاپور کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 25 تاریخ کو مکمل نتیجہ آئے گا تو تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی ہو گی۔چئیرمین کمشیر کمیٹی کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، اب بھی کہتا ہوں مکمل نتیجہ آئے گا تو پی ٹی آئی لیڈنگ پارٹی ہو گی۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف نے فتح حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، کچھ لوگوں کے متنازعہ بیانات پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے، جبکہ کچھ جگہوں پر ٹکٹس کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کی جانب سے بھی انتخابی نتائج پر ردعمل دیا گیاہے۔خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والی شکست پر تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے مختلف وضاحتیں پیش کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تحریک انصاف سے شکست ہوئی، جبکہ جیتی بھی تحریک انصاف۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy