پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے حسنین بہادر دریشک

Published on December 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

وطن عزیز دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کم عمر بچوں کی ایک بڑی تعداد غذائیت کی کمی کا شکار ہے
رائیونڈ (یواین پی ) پنجاب حکومت نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام لانچ کردیا، اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی لانچنگ تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پرقابوپانے کے لیے حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام کا عزم پاکستان کے ہر بچے کو صحت مند بنانا ہے،سرکاری پرائمری 90 سکولوں میں طلباکو انسانی ہمدردی کے تحت دودھ کی فراہمی کا آغاز یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے 90 سرکاری پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم طلباءکو مفت دودھ کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کم عمر بچوں کی ایک بڑی تعداد غذائیت کی کمی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ تک بچوں کو دودھ فراہم کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا یہ اقدام نہایت احسن ہے، صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری نے بھی پروگرام کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کروائی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题