گورئمنٹ بوائز کئمپس اسکول مکلی نے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ 2021ء جیت لیا

Published on December 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)گورئمنٹ بوائز کئمپس اسکول مکلی نے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ 2021ء جیت لیا۔ اس ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات انڈس ہوٹل حیدرآباد میں برٹش کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں حیدرآباد ریجن کے 43 اسکولوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں خصوصی سید رسول بخش شاہ ڈائریکٹر اسکول حیدرآباد بطور مہمان خصوصی شرکت رہے۔ اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ضلع أفسران نے شرکت فرمائی۔ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی جدید تعلیم کا سنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول کو عالمی معیار کے کلاس روم، بہترین سہولت، اچھے طریقہ تعلیم، تعلیم میں اختراعات اور ’نصاب میں بین الاقوامی جہت کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انڈس ہوٹل حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں برٹش کونسل کی طرف سے دیا گیا۔ اسکول کی نمایاں کارکردگی کی وجہ سے متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ جس میں اسکولوں کو اپنے نصاب میں بین الاقوامی جہت شامل کرکے اور کلاس روم کی بات چیت اورتبادلہ خیالات، اختراعات کرنے، تدریسی طریقوں میں ایک نمایاں سطح حاصل کرنا ہوتا ہے۔اس ایوارڈ سے ہمیں مزید تعلیمی میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور اپنے اسکول کے معیار اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بلند کریں گے۔خیال رہے کہ آئی ایس اے اسکولوں کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فریم ورک مہیا کرتا ہے، اور اسکولوں کو آئی سی ٹی کے استعمال، تخلیقی تعلیمی طریقوں اور سیکھنے کے حقیقی تناظر کے ذریعہ طلباء کے تعلیم و تعلم کا بھر پور تجربہ فراہم کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes