عوام نے ووٹ دیکر ہلیری کو صدر منتخب کیا تو ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا: بل کلنٹن

Published on January 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

555
آئیوا (یوا ین پی) بل کلنٹن نے مژدہ سنایا ہے کہ امریکیوں نے ان کی اہلیہ ہلیری کو ووٹ دے کر صدر منتخب کر لیا تو ملک میں خوشحالی کا دور لوٹ آئیگا۔آئیوا میں خطاب کرتے ہوئے بل کلنٹن کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ انتخابات وسیع البنیاد خوشحالی کیلئے ہیں۔ کہتے ہیں امریکا میں پچھلے پچاس سال کے دوران نوے کی دہائی میں اس وقت خوشحالی کا دور آیا تھا جب وہ صدر تھے۔ بل کلنٹن نے کہا ہلیری سمجھتی ہیں کہ خوشحالی لانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کامیاب افراد بے فائدہ مالی لین دین اور قمار بازی کے بجائے غریب اور مشکلات کے شکار افراد پر سرمایہ کاری کر یں جس سے نہ صرف انہیں فائدہ پہنچے گا بلکہ غریب افراد کو بھی روزگار ملے گا۔انہوں نے مزید کہا جب ہلیری وزیر خارجہ تھیں تو انہوں نے چین اور روس کو ایٹمی مسئلے پر ایران کیخلاف پابندیاں لگانے پر آمادہ کیا حالانکہ وہ نہیں سمجھتے تھے کہ ہلیری ایسا کر لیں گی بلکہ نہ صرف روس کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا بلکہ اسے سینیٹ سے منظور بھی کرایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes