بی جے پی راہنما پر بازار میں سرعام تھپڑوں کی بارش

Published on October 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

نئی دہلی(یو این پی) بھارتی شہر دارجلنگ میں بھارتیا جنتا پارٹی کے مقامی صدر پر بیچ بازار میں جوتے اور تھپڑوں کی برسات کر دی گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے مقامی صدر دلیپ دھوش نے دارجلنگ پہنچ کر مودی سرکار کا راگ الا پنا شروع کیا تو علیحدگی پسندوں نے انہیں بیچ چوراہے پر رسوا کر کے رکھ دیا۔ مشتعل نوجوانوں نے تھپڑوں کی سوغات سے ان کی تواضع کی۔ پتھر مارے اور یہاں تک کہ جوتے اور انڈے بھی مارے۔ دارجلنگ کے غصے سے بھرے نوجوانوں نے اسی پر ہی بس نہیں کیا بلکہ دلیپ دھوش صاحب اور ان کے چیلوں کو زمین پر لٹا کر خوب درگت بنائی۔ اتنی رسوائی اور ذلت کے بعد بی جے پی کے صدر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں ہی عافیت جانی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题