بے نظیر بھٹو کی14ویں برسی27دسمبر کو منائی جائے گی

Published on December 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments


تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی
کراچی(یواین پی) عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی14ویں برسی27دسمبر کو منائی جائے گی، ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات،کانفرنسز،سیمینارز،مذاکرے،تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین،وفاقی وزراء اور مقررین خطاب کریں گے تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ محترمہ کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو ان کا سیاسی وارث بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog