ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں عبدالرزاق سندھو

Published on November 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے انشاء اللہ 30جنوری کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلو ع ہو گا ۔ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اسی لیے میدان سیاست میں آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری عبدالرزاق سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے مضبوط دھڑوں کی حمایت حاصل ہے اور کامیابی یقینی ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقہ میں سٹریٹ لائٹ ،کنکریٹ ،گلیاں سیوریج کا بہتر انتظام اولین ترجیحات میں ہیں۔حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میدان سیاست میں آیا ہوں سابقہ ادوار میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے حلقہ کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں جبکہ میرے داد نے کامیابی حاصل کرکے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے علاقہ میں میثال قائم کر دی تھی۔ کامیابی حاصل کرکے باپ داد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme