پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہے ہیں

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس آج بروز ہفتہ روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سرکاری اور نجی سطح پر کرسمس کا تہوار منانے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اس حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ تمام کاروباری ادارے مراکز اور بازار بند رہے گے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دوعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ جن میں ملک کی سلامتی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامیہ کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے پولیس نے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے ریلوے سٹیشنوں پر پولیس اہلکار یونیفارم اور بغیر یونیفارم کے تعینات کردئیے ہیں اسی طرح شہر بھر کے گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ بھی نصب کردئیے گئے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عبادتگاہوں میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog