زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے‘ وینا ملک

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی) نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے،میں نے 2013ء کے بعد یہ طے کیا تھا جب تک مجھے کسی پراجیکٹ میں واضح مارجن کاکردارنہیں ملے گا میں کام نہیں کروں گی،میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں مجھے اور ہدایت چاہیے۔ وینا ملک نے کہا کہ جو شخص خدا کی ذات سے ڈرتا ہے وہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں کرسکتا اسی لئے میں نے کسی دیندار شخص سے دوسری شادی کرنے کی بات کی تھی کیونکہ جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ ظلم کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔انہوں نے کہا کہ یہ قطعی غلط اطلاعات ہیں کہ میں طلاق کے بعد بھی اسد خٹک کے ساتھ رہتی رہی ہوں۔ یہ ضرور ہے کہ اسد خٹک خلع کے بعد یہ پاکستان سے بچے لے کر بھاگے تو دبئی میں میرے گھر میں قیام کیا اور میں یہاں سے اپنے بچوں کے اخراجات برداشت کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے کھانے پینے میں بھی احتیاط کرتی ہوں،میں نے اپنی صحت کے لئے جو کچھ سوچا ہے میں صرف وہی کھاتی ہوں او رکوئی مجھے زبردستی کچھ نہیں کھلا سکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes