جمہوری نظام سے ہی ملک کی معیشت میں بہتری آ سکتی ہے، وزیر مملکت برائے مواصلات

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

66
اسلام آباد ۔۔۔ وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک جمہوری حکومت سے اقتدار کا دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے اسے ایک اچھی روایت قرار دیا ہے اور کہا کہ جمہوری نظام ہی ہے جس سے کسی بھی ملک کی معیشت میں بہتری آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک انٹرویو میں کیا۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے اور سب متفق ہو کر اس نظام میں موجود خرابیوں کو دور کردیں گے۔ تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو بہتر بنائیں ۔ دھرنوں اور جلوسوں سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا درست نہیں۔ طاہر القادری کے انقلاب کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کے ساتھ وہی لوگ کھڑے ہیں جو پہلے پرویز مشرف کے ساتھی تھے وہ کیسے انقلاب لا سکتے ہیں۔ وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题