نوشہروفیروز مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار

Published on November 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)نوشہروفیروز مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ایک گرفتار پولیس مقابلے میں کسی پولیس اہلکار کو کوئی خراش تک نہیں آئی ڈاکووں سے دو کلاشنکوفیں اور ایک پسٹل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے قریب ابڑن تھانہ کی حدود میں گاوں مٹھا خان مری کے قریب پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق یہ پولیس مقابلہ ایس ڈی پی او مورو عبدالحمید پہنور کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے انجام دیا جس میں مزکورہ ڈاکو واردات کی نیت سے گاوں مٹھا خان کے قریب کھڑے تھے کہ گشت پر موجود پولیس سے سامنا ہوگیا پولیس اور ملزمان کیجانب سے فائرنگ کے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ڈاکو ملزمان کی شناخت اطہر ولد فیروز الدین اور محب سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت نور الدین سولنگی کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ڈاکووں کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف اور ایک پسٹل بھی برآمد کی ہے جبکہ اس پولیس مقابلے میں کسی بھی پولیس اہلکار کو خراش تک نہیں آئی ہے پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکو سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes