واسا کرپشن کا گڑھ

Published on July 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

تحریر …ایم ایس مہر

واسا کرپشن کا گڑھ، موسم برسات کی پہلی بارش نے محمکہ کا ایمرجنسی پلان بھی ناکام،مون سون کی پہلی موسلاداربارش نے واسا اورویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کاپول کھول دیا، گٹروں کے گندے پانی کے ساتھ سانپ،چوہے اور دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے گھروں میں داخل، پورا اشہر تالاب کا منظرپیش کرنے لگا، واسا میں کرپٹ ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ جوکرڑوں روپے تنخواہیں اور جعلی ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں انکے سخت خلاف کارروائی کی جائے،شہریوں کا مطالبہ فیصل آباد اور گردونواح میں موسم برسات کی پہلی موسلاداربارش نے واسا اورویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے، اربوں روپے کی غیر ملکی امداد بھی کرپشن کی نظر، ڈائر یکٹر واسا اور انتظامیہ موسم برسات کے سلسلہ میں انتظامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام، ایک ہی بارش سے سارا شہر تالاب کا منظرپیش کرنے لگا،واساکی طرف سے نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں گزرنے کا کوئی راستہ نہیں، جبکہ گٹروں کے گندے پانی کے ساتھ سانپ،چوہے اور دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے گھروں میں داخل، شہریوں کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد واسا میں کرپٹ ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ جوکرڑوں روپے تنخواہیں اور جعلی ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں انکے سخت خلاف کارروائی کی جائے آن لائن کے مطابقشہر اور گردونواح میں موسم برسات کی پہلی بارش نے واسا اورویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے، غلام محمد آباد،مدنپورہ،رضا آباد لیاقت آباد،وارث پورہ،ڈیٹائپ کالونی جھنگ روڈ، گلبرک،ماڈن ٹا¶ن سمیت شہر کی بڑی شاہراہیں پانی سے بھر گئیں، پبارش کے ساتھ ہی گٹروں کے گندا پانی بھی باہر آیا گیا جس کے ساتھ سانپ،چوہے اور دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے شہریوں کے گھروں،دکانوں اور دفاتر میں داخل ہو گئے ہے۔ صبح سویرے گھروں سے نکل کر دفاتر اور سکول جانے والے شدید پریشانی کا شکار رہے۔جبکہ ڈائر یکٹر واسا ثاقب رضا اور دیگر انتظامیہ موسم برسات سے قبل مکمل انتظامات کے دعوے کررہے تھے مگر پہلی بارش سے سب کچھ سامنے آگیا محکمہ واسا کرپشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے یہاں پر کرپٹ ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ جوکرڑوں روپے تنخواہیں اور جعلی ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں ہر سال موسم برسات کی آمد سے قبل واسا اور دیگر متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں،ڈرینیج اور دیگر معاملات کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہیں،صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے تا کہ موسم برسات میں نکاسی آب کا مسئلہ درپیش نہ ہو مگر اس سال یہ سارا عمل اخباری خبروں اور فیس بک پوسٹوں تک محدود رہا جس کی نتیجہ پہلی بارش میں ہی سامنے آگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی خدمت کے اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے،پی ٹی آئی کے ورکرزکوواسا جیسے اداروں میں ایڈمنسٹریٹر لگا دیا ہے جو بجائے شہری مسائل حل کرنے بجائے کرپٹ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا اور دیگر اہلکاروں سے ساتھ ملکر اپنا مال پانی بنانے اور حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہیں جبکہ عوام دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں۔ ا شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکرگی سے کوئی جانی و مالی نقصان ہوا یا کوئی وبائی امراض پھوٹ پڑے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes