سردی میں اضافہ، سکھر میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ

Published on December 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

سکھر(یواین پی) سردی میں اضافہ، مچھلی کی فروخت اور مانگ میں اضافہ،شہر کی سڑکوں سمیت مختلف شاہراؤں ومختلف مقامات پرانواع و اقسام کی مچھلیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے تفصیلات کے مطابق مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سکھر،روہڑی اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے کیساتھ ہی مچھلی کی فروخت میں بے تحاشہ اضافہ کیساتھ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے سکھر شہر کی مختلف سڑکوں، بازاروں، مختلف مقامات پر ہاتھ گاڑیوں، ٹھیلے، چھبڑیوں اور ہاتھوں میں مختلف انواع اقسام کی مچھلیوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہے، مچھلیوں کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے،مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سکھر اور روہڑی کے شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes