حکومت کا بلدیاتی الیکشن مئی کے پہلے ہفتے میں کروانے کا منصوبہ

Published on December 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments


محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا
لاہور (یواین پی) پنجاب حکومت نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت بلدیاتی الیکشن کروانے کا تمام کام مکمل کر لیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔ حد بندیوں کے رولز تیار کیے جا رہے ہیں، روزے ہونے کی وجہ سے اپریل میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکیں گے، روزوں کے فوراً بعد بلدیاتی الیکشن ہونگے، سیکرٹری بلدیات کے مطابق ڈی سیز کو حد بندیاں کرنے کا لکھ دیا گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق ویلج کونسل اور نیبرہیڈ کونسل کی حلقہ بندیاں فوری شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائیگا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمران جماعت نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جس میں لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی کے لئے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔ گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں ڈیرہ غازی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا میں میٹروپولٹین کے میئرز کے امیدوار زیرغورآئے۔ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لئے سیاسی شخصیات کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes