جو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردار ہو تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے سورة النِّسَاء

Published on December 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

qu

اور اگر ہم ان پر حکم کرتے کہ اپنی جانوں کو ہلاک کر دو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے بہت ہی کم آدمی اس پر عمل کرتے اور اگر یہ لوگ کریں جو ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہوتا اور دین میں زیادہ ثابت رکھنے والا ہوتا (66) اور اس وقت البتہ ہم ان کو اپنے ہاں سے بڑا ثواب دیتے (67) اور البتہ انھیں سیدھا راستہ دکھاتے (68) اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردار ہو تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر الله نے انعام کیا وہ نبی اور صدیق اور شہید اور صالح ہیں اور یہ رفیق کیسے اچھے ہیں (69) یہ الله کی طرف سے احسان ہے اور الله کافی ہے جاننے والا (70)۔
سورة النِّسَاء

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme