وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی کا محکمہ سوشل ویلفیئر اور صنعت زار کا دورہ

Published on December 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور صنعت زار کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے منصوبوں ،عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،صنعت زار میں ہنر سیکھنے کے لئے آنے والی طالبات کو مختلف شعبہ جات میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔میاں عبد الر شید بوٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خدمت ایک کارخیر ہے جس کے لئے ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے لوگوں کو روزگار کے لئے تربیت فراہم کرنا اور خصوصاََ طالبات کو ہنر مند بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں میاں عبد الر شید بوٹی نے صنعت زار میں زیر تربیت طالبات کی فیس اپنی گر ہ سے ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سماج سدھار کے کاموں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی بھر پور معاونت کیا جائے گی اور عوامی فلاح اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی کاوشوں کو بڑھاوا دینے کے ہر کام میں محکمہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy