فیصل آباد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمدنے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ساجد بلال کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل ہسپتال،کچن اور بیرکس کا معائنہ اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے اسیران سے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیااور ان کی تیار کردہ دستکاریوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 14نفر اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے جیل میں صفائی کے اعلی معیار پر سپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes