پشاور علی الصبح دھماکوں سے گونج اٹھا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


پشاور : (یو این پی) صوبائی دالرالحکومت پشاور علی الصبح دھماکوں سے گونج اٹھا، خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا کے مطابق صوبائی دالرالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پہلا دھماکا غنی رحمان قلعہ کے علاقے میں تاجر کے گھر کے باہر ہوا، دھماکے سے گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دوسرا دھماکا گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے قریب ہوا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا، دونوں بم دیسی ساختہ تھے۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور مقامی افراد کے بیانات قلمبند کے گئے ہیں۔ جب کہ علاقے میں شرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes