چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

Published on January 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں
اسلام آباد(یواین پی) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جنوری سے کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا، آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رضا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ کلبوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق 3 جنوری تک کرواسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme