پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب انصافینز کے زیراہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب

Published on May 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی )پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب انصافینز کے زیراہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی نقابت کے فرائض خواجہ حماد اور فخر عدنان نے سرانجام دیئے تلاوت قرآن پاک ملک عاصم حسین اعوان اور نعت رسول مقبول صلی اللہ وسلم کا شرف احمد زبیر اور ایمان منیر نے حاصل کیا تقریب سے خطاب کرنے والوں میں محمد افنان اکرام اللہ خان ملک لیاقت علی خان اسماعیل رضا نذیر احمد چغتائی قاضی الیاس لیاقت خان چغرزئی نیاز خان حمید خان رمدانی معازلیاقت خان وہ دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاکستان تحریک انصاف کی 23 سالہ محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے عمران خان نے جس طرح ہمت عزم اور لگن سے پاکستان تحریک انصاف کو تقویت دی اور ملک سے چوروں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کے بھرپور تعاون سے اقتدار میں آئے یہ ایک حقیقت ہے کہ عوام چوروں اور لٹیروں سے عاجز آ چکے تھے اور عمران خان ہی ایک واحد کرن تھی جو پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکے ہے اور انشاء اللہ آج وہ دن پوری دنیا نے دیکھا جب مخالفین کے دانت کھٹے ہوگئے اور عمران خان وزیراعظم پاکستان بنے اور عوام انشاءاللہ پرامید رہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں امن و امان کی بحالی اور معاشی استحکام ہوگا اور ملک ترقی کرے گا سابق حکمرانوں نے جس طرح پاکستان کو لوٹا اور بیرون ممالک میں اپنی جائیدادیں بنائی اور غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو عیاشیوں میں صرف کیا جس کا نتیجہ یہ ہے پاکستان بری طرح معاشی بحران کا شکار ہے اور عمران خان اپنی بھرپور کوششوں سے پاکستان کو اس اذیت سے نجات دلانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ کارکنان مخالفین کی سازشوں پر کان نہ دھریں کارکنان انشاءاللہ متحد رہیں اور اچھے وقت کا انتظار کریں ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ بیرونی قرضہ جات کی وجہ سے پاکستان میں معاشی بحران کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کا خواجہ حماد قاضی الیاس نے شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes