عید الفطر کی چار تعطیلات کے اعلان کے ساتھ سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,018)      No Comments

22
اسلام آباد (یو این پی) حکومت کی طرف سے عید الفطر کی تعطیلات کے اعلان کے ساتھ ہی چھٹیوں کے متوالے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔ جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس مرتبہ عید الفطر کی تعطیلات 29 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین 26 جولائی ہفتہ کے روز سے 28 جولائی (پیر) کی چھٹی ساتھ ملا کر اگلے اتوار یعنی 3 اگست تک پورے 9 دن تعطیلات کر سکتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی دفاتر میں ملازمین نے اس سلسلے میں منصوبہ بندیاں اور چھٹیوں کا حساب کتاب شروع کر دیا۔ اس طرح جمعہ 25 جولائی کو بھی دفاتر میں حاضری کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ ملازمین 25 جولائی (جمعہ) کو دفاتر میں حاضری لگا کر اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme