ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ڈی سی آفس میںڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments


تھوک وپرچون قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے کر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر
فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ تھوک وپرچون قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے کر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مقررجبکہ بعض کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید (موٹا) کی تھوک قیمت 194روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت 198روپے فی کلوگرام ہوگی اس طرح چنا سفیدباریک 181روپے اور 184روپے،چنا سیاہ موٹا 135روپے اور 138روپے فی کلو گرام،چنا سیاہ باریک کی سابقہ قیمت 127روپے اور132روپے فی کلوگرام برقرار رکھی گئی،دال چنا (موٹی)139 روپے اور 142روپے،دال چنا (باریک)130 روپے اور 132روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری (بغیر دھلی) 125روپے اور129روپے،دال ماش دھلی ہوئی 243روپے اور 248روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 225روپے اور 230روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی 190روپے اور 195روپے فی کلوگرام،دال مسور (باریک) 205روپے اور 209روپے فی کلوگرام،بیسن 144روپے اور 148روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل نیا 120 روپے اور 125 روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا131روپے اور 135روپے فی کلو گرام،چاول اری تھوک میں 53 روپے اور پرچون میں 58روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔آٹا 20 کلو گرام تھیلہ 1100 روپے،10 کلوگرام 550 روپے،چکی پر ایک کلوگرام آٹا کی قیمت 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔دودھ 95روپے فی کلوگرام،دہی 100 روپے،گوشت چھوٹا 950 روپے،گوشت بڑا۔450روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 7روپے، روٹی خمیری 8 روپے،نان سادہ 10 روپے اور ایک کلو گرام کوئلہ کی قیمت 80روپے ہوگی۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے تاجروں ودکانداروں سے کہا ہے کہ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاءکی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme