حکومتی وزیر رائے تیمور بھٹی کےسسر کی کسانوں‌سے زیادتی،کسان سراپا احتجاج

Published on November 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

جھنگ(ماصل خان سے)مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے حکومتی وزیر رائے تیمور بھٹی کےسسر رائے خالد حیات بھٹی کی زیادتی عروج پر کسان سراپا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مانیر سلطان کوٹ برجی نمبر 47-48 /آر پر 8/9/11/18 کی ررمیانی شب بحد ٹاہلی دولت خان پر نہر کو کٹ لگا کر ناجائز طور پر آبپاشی کی اور گندم کی یکمشت رونی کر لی اور غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر تبدیلی کا آغاذ کر دیا علاقے کے کسانوں کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر کی وجہ سے کوئی بھی افسر کاروائی کرنے سے گریزاں ہے کسانوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ہم سے ووٹ حاصل کئے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کسانوں نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان عمران خان انصاف کی اپیل کرتےہوئے کاروائی کا مطالبہ کر دیا ہے جب اس بارے میں متعلقہ ایس ڈی او ملک احمد نواز محمکہ نہر سے اس کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو وہ کوئی واضح موقف نہ دے سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy