گنے کی پیداوار میں 81 لاکھ ٹن اضافہ

Published on July 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 2017ءکے دوران گنے کی پیداوار میں 81 لاکھ ٹن کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پہلی مرتبہ گنے کی ملکی پیداوار 70 ملین تٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کی رپورٹ کے مطابق گنے کی ملکی پیداوار میں اضافہ کا بنیادی سبب زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بہتر مزاحمت کے حامل نئے ہائی برڈ بیجوں کی کاشت سے گنے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ میں مدد حاصل ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2016ءکے دوران گنے کی مقامی پیداوار 65.5 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں سال کے دوران گنے پیداوار 73.6 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران گنے کی پیداوار میں 8 ملین ٹن سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题