بار الیکشن کے موقع پر قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جارہا ہے فیصل گلزار

Published on January 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیئے گئے ہیں ڈی پی او فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑہ ،رینالہ خورد اور دیپالپور کچہری میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جن کی براہ راست نگرانی تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز کریں گے قبل ازیں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ایس ڈی پی اوز نے ملاقات کر کے سیکورٹی کے حوالے سے تجاویز لیں تھیں ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں بار الیکشن کے موقع پر قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جارہا ہےا ان کا کہنا تھا کہ وکلا قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں ان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے سیکورٹی کے حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن نفری کےعلاوہ ایلیٹ فورس اور پولیس لائن سے اضافی نفری تینوں تحصیلوں میں الیکشن کے اختتام تک موجود رہے گی کسی بھی فرد کو کسی قسم کا اسلحہ کچہری کی حدود میں لانے کی اجازت نہ ہو گی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme