بارشوں کے پیش نظر سیو ر سسٹم کو بحال رکھنے اقدامات کئے جا رہے ہیں محمد علی اعجاز

Published on January 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

کوڑے کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے بلدیہ کی جانب سے مختص جگہوں پر پھینکیں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ بارشوں کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر سیو ر سسٹم کو بحال رکھنے اور صفائی ستھرائی کے لئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں اس میں عوام تعاون کریں گھروں کا کوڑا کرکٹ سیو ر سسٹم میں نہ بہائیں بلکہ اسے محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے بلدیہ کی جانب سے مختص جگہوں پر پھینکیں شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں بلدیہ کا عملہ دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر روڑ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے بلدیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس موسم کی شدت کے باوجود اپنے فرائض منصبی جانفشانی سے ادا کریں شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بلا تاخیر اقدامات جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ واٹر ڈسپوزل پمپس کو لگاتار چالو حالت میں رکھا جائے اس موقع پر سی او بلدیہ عمر نسیم نے شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے بنائے گئے پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog