انسانیت کی خدمت ہمارے دین کی بنیادی تعلیم ہے مدثر فار قلیط

Published on January 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اوکاڑہ میں دیوار احساس بنائی جا رہی ہے
اوکاڑہ(یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر فار قلیط نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہمارے دین کی بنیادی تعلیم ہے اور ہمارے آقا نبی کریم ﷺ نے حقوق العباد کی تلقین و نصیحت فرمائی ہے ہمیں معاشرہ کے محروم معیشت لوگوں کی مدد کے لئے اقدامات کرنا ہیں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اوکاڑہ میں دیوار احساس بنائی جا رہی ہے جہاں پر مخیر حضرات ،غیر سرکاری تنظیموں ،تاجروںکے تعاون سے ضرورت مند لوگوں کے لئے گرم کپڑے ،جوتے ،چادریں ،بستر ،کمبل و رضائیاں دستیاب کروائے جائیں گے اور ضرورت مند افراد اپنی ضرور ت کے مطابق مفت یہ سامان وہاں سے حاصل کر سکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیوار احساس کے بنائے جانے کے سلسلہ میں اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت کھوکھر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشیاق خان،تاجر تنظیموں کے نمائندوں ،غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداران اور مخیر حضرات سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔تاجر تنظیموں کے نمائندوں ،غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداران اور مخیر حضرات نے دیوار احساس بنائے جانے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشیاق خاناجلاس کو بتایا کہ گرلز کالج روڈ پر واقع پناہ گاہ کے ساتھ دیوار احساس بنادی گئی ہے اس کار خیر کو جاری رکھنے اور اس کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر خدمات سر انجام دے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes