مزید 7پیشہ ور گداگروں سمیت بھکاریوں کے ایک گروہ کو تحویل میں لے لیا

Published on January 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ سماجی بہبودکے اینٹی بیگری سکوارڈ نے گزشتہ روز مختلف شاہرات پر آپریشن کرکے مزید 7پیشہ ور گداگروں سمیت بھکاریوں کے ایک گروہ کو تحویل میں لے کر حوالہ پولیس اور ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔فوکل پرسن اینٹی بیگری مہم /سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر نے بتایا کہ انسداد گداگری سکوارڈ ضلع بھر میں متحرک اورباربار وارننگ کے باوجود باز نہ آنے والے گداگروں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روزجناح کالونی سے خواتین بھکارن کے ایک گروہ کو تحویل میں لینے کے علاوہ رفیق کالونی چوک جیل روڑ،جمیل آباد شیخوپورہ روڑ،بیرون نیشنل ہسپتال،اندرون جناح کالونی،چناب کلب چوک،بیرون شعیب بلال مارکیٹ،بلال چوک سے گداگروں کو تحویل میں لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题