قاضی حسین احمدکا 84واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Published on January 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے
نوشہرہ (یواین پی)متحدہ مجلس عمل کے بانی و سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدکا 84واں یوم پیدائش12جنوری بدھ کو منایا جائے گا۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔قاضی حسین احمد12جنوری 1938ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں رکن جماعت اسلامی سے کیا۔قاضی حسین احمد 1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر ٹری اور1987ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ2004ء تک چار مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔2002ء کے انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ملک کی تمام دینی جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم ” متحدہ مجلس عمل“ میں اکٹھا کر دیا۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes