کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ہاتھ کھڑے کردیے

Published on January 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments


کراچی (یواین پی) کراچی میں گذشتہ کچھ عرصہ سے جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے لیکن پولیس اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کرنے میں ناکام ہی رہی ہے جس سے جرائم پیشہ افراد کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ شہریوں کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے بھی بے بسی کا اظہار کیا۔کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق گفتگو کی۔ عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ان مسائل کا حل اب ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہے۔شہر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمروں کی ضرورت ہے۔جب تک شہر میں ہر جگہ کیمرے نہیں لگیں گے اس وقت تک جرائم کی شرح پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری جرائم کی شرح میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر قائد میں چند روز سے ڈاکوؤں کا راج جاری ہے، جمعرات کو آدھے گھنٹے کے دوران ڈاکوؤں نے بچے سمیت 4 شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا تھا جبکہ جمالی پل پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy