اگلے پانچ سال بھی حکومت عمران خان کی ہوگی،رانا نثار احمد راٹھ

Published on January 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
سندر شریف(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے عمران خان اپنے وہ وعدے پورے کر رہا ہے اور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر رہا ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی وجہ سے بہت جلد ہم مستقبل قریب ہم دیکھے گے۔پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو درست سمت گامزن کرنے کی بھرپور توجہ دے رہے ہیں رانا نثار احمد راٹھ کا مزید کہنا تھاکہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں شور شرابا کر کے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔اور وزیراعظم عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں اور اپوزیشن منہ دیکھتی رہ گئی اور انشائ اللہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes