کوٹ رادھاکشن ،سابقہ زونل چیف ، صدر زرعی ترقیاتی بنک کے خلاف شدید نعرے بازی ،سینہ کوبی

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

کوٹ رادھاکشن (مہر سلطان محمود) کسانوں کا زرعی ترقیاتی میں کروڑوں کے فراڈ کے خلاف احتجاج ، سابقہ بنک مینجر ،سابقہ زونل چیف ، صدر زرعی ترقیاتی بنک کے خلاف شدید نعرے بازی ،سینہ کوبی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسابقہ بنک مینجر زرعی ترقیاتی بنک ذوالقرنین حیدر ، زونل چیف سلمان ارشد ، صدر سید طلعت محمود کے خلاف کسانوں کسان اتحاد ضلع قصور کے صدر سردار اورنگزیب کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا اُنہوں نے بتلایا کہ سابقہ بنک مینجر ذوالقرنین نے سابقہ زونل چیف کے ساتھ مل کر تحصیل کوٹ رادھاکشن کے کسانوں کے ساتھ ساڑھے 52کروڑ کا میگا فراڈ کیا ہے جس کی تحقیقات آڈٹ کمیٹی کر چکی ہے ۔ مظاہرین نے بتایا کہ ذوالقرنین نے ساڑھے 52کروڑ کا فراڈ عرصہ 10سال کے دوران کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی فائلیں بنا کر قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں علاوہ ازیں قرضہ کی واپسی کی جعلی رسیدیں جاری کی گئیں ہیں اور رقم اپنی جیب میں ڈال لی گئی اوربنک کے کھاتہ میں جمع نہ کروائی گئی ۔ مظاہرین نے کہا کہ فرا ڈ حقیقت اُس وقت سامنے آئی جب بنک نے قرضہ وصولی کیلئے مختلف کسانوں کو نوٹس جاری ہوئے ۔ اب تک دو کسان محض ناوصول شدہ قرض کی وجہ سے صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے وفات پاچکے ہیں جبکہ صدر زرعی ترقیاتی بنک سید طلعیت حسین کی ملی بھگت سے زونل چیف ترقی پا کر آرجی ایم پنجاب مقرر ہوچکاہے ۔ کسان اتحاد ضلع قصور کے صدر سردار اورنگ زیب اور تحصیل بھر کے کسانوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات کروائی جائے اور ساڑھے 52کروڑ کی خطیررقم ہڑپ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کے ساتھ جن پر بنک نا وصو ل شدہ قرضے کی واپسی کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہاہے انصاف کیاجائے ۔جب اس سلسلہ میں موجودہ بنک مینجر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا میڈیا کو بتلایا کہ یہ معاملات اُن کی تعیناتی سے پہلے ہوئے ہیں جبکہ اسپیشل آڈٹ ٹیم اِس سلسلہ میں آڈٹ بھی کرچکی ہے جس کی رپورٹ کو ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy