شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Published on January 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں جب کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ن لیگ کی ترجمان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران ملک میں مسلسل دوسرے روز 5 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی جب کہ ملک میں یومیہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog