مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے، اکنامک آوٹ لک رپورٹ

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو مزید بڑھا سکتا ہے۔وزارت خزانہ نے شرح سود میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ڈیمانڈ منیجمنٹ پالیسی موثر نہیں۔ بیرونی ممالک مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے شرح سود بڑھا رہے ہیں، ان ممالک میں کساد بازاری کا اندیشہ ہے، مہنگائی کی موجودہ لہر کا تعلق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں مسلسل کمی سے مہنگائی بڑھ اور لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog