ڈرائیونگ کے لائسنس کااجراء شروع،ٹریننگ فوجی100میں ایک پاس ڈرائیونگ لائسنس بنوانا جوئے شیر لانے کے مترادف

Published on January 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی)ڈرائیونگ کے لائسنس کااجراء شروع،ٹریننگ فوجی100میں ایک پاس ڈرائیونگ لائسنس بنوانا جوئے شیر لانے کے مترادف، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹکٹوں کے منتظر شہریوں کے لیئے اچھی خبرلائسنس کے اجراء کا آغاز شروع کردیا گیا، پنجاب حکومت ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنانے کے لیئے،ٹریننگ میں آسانی پیدا کرے تاکہ ریونیوں کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے بھی جمع ہونگے،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیئے جانے والے ایک شہری شاہد اقبال نے میڈیا کو بتایا دوران ٹر یننگ کو اس قدر مشکل بنادیا گیا ہے کی 100میں سے صرف ایک شخص پاس ہوتا ہے، اس طرح بغیر لائسنس کا رجان بڑھ رہا ہے پنجاب حکومت اور اعلی افسران دوران ٹریننگ مشکلات کو کم کر یں تاکہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہو سکے، شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیئے 6شام سے رات10بجے تک کی بھی شفٹ ہونی چاہئے تاکہ ملازم طبقہ کے لیئے بھی بغیر چھٹی کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme