بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اورآبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

Published on January 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
نارووال(یو این پی) بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اورآبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کئی دنوں سے بارش کی پیش گوئی کر رہا تھا لیکن متعلقہ حکام کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی اور بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے حکمران بتائیں کہ بارش کے بعد شہر کی بدترین صورتحال کو بہتر کرنے بارش اور گندے پانی کی نکاسی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں ؟ متعلقہ حکام نے نہ پہلے کوئی انتظامات کیے تھے اور نہ اب شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام مسلسل مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں گٹرابل رہے ہیں اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندا اور بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں جس کے باعث ٹریفک جام بھی ایک عذاب جان بنا ہوا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نارووال کی عوام کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوسکتی ہے اور شہر میں متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes