شہروں میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے نہیں ہونا چاہیے کمشنرساہیوال ڈویژن

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا کہ شہروں میں سوک سروسز کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت نہ صرف وسائل مہیا کر رہی ہے بلکہ اداروں کے متحرک اور فعال کردار سے تعمیراتی منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور شہروں کے صفائی ستھرائی و سیوریج سسٹم کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں انہوں نے ہدائیت کی کہ شہروں میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے نہیں ہونا چاہیے کسی بھی بلدیاتی ادارہ کی حدود میں بغیر ڈھکن کے مین ہول کی صورت میں چیف افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں سیور یج سسٹم کی تعمیر و مرمت،مین ہولوں پر ڈھکن لگانے کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا بعد ازا ں انہوں نے کالج روڈ اوکاڑہ پناہ گاہ کے ساتھ دیوار احساس کا بھی معائنہ کیا انہوں نے اس موقع پر مستحق افراد میں رضائیاں اور گرم کپڑے تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے مخیرحضرات اور ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق لوگ ہمارے بھائی ہیں ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے کام کرنے والے لوگ نہ صرف نیکیاں کما رہے ہیں بلکہ اپنے رب کو بھی راضی کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme