اوکاڑہ یونیورسٹی میں طلباء کےلیے ہفتہ برائے اخلاقی تربیت کا اہتمام

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments


ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد
تعلیم کے ساتھ طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنابھی نہایت اہم ہے: وائس چانسلر
اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے 22،000 طلباء ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے منعقد کردہ ہفتہ برائے اخلاقی تربیت کے دوران مختلف ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ہفتہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرکی خصوصی ہدایات پہ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا بھی نہایت اہم ہے۔ اس سلسلے میں ہم نےہر سمسٹر کے مڈ اور اختتام پہ طلباء کی اخلاقی اور جسمانی تربیت کے اہتمام کا لائحہ عمل بنایا ہے۔ ہفتہ برائے اخلاقی تربیت میں طلباء کےلیےمختلف کھیلیں جیسا کہ کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی اور ٹینس کے ساتھ ساتھ شاعری، تقریر،مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلہ جات بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم نے بتایا کہ طلباء میں کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کی عادات پروان چڑھانے کےلیے ہم وقفے وقفے سے اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں ۔ اس ہفتے کے دوران طلباء کا جوش و جذبہ اور ڈسپلن دیندنی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر سمیرا اعجازکا کہنا تھا کہ ہم طلباء کو قوی اور بین الاقوامی سطع پہ منعقد ہونے والی مختلف کھیلوں اور ثقافتی مقابلہ جات کےلیے تیار کرنا چاہے ہیں اور ہفتہ برائے اخلاقی تربیت اس سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ تمام مقابلہ جات کے اختتام پہ طلباء کی حوصلہ افزائی کےلیے تقریب تقسیم انعامات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes