چلی میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

6
سانتیاگو ۔۔۔ چلی میں یکے بعد دیگرآنے والے زلزلوں کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے دارالحکومت سانتیاگو کے شمالی ساحلی علاقے میں آنے والے 8.2 اور 7.4 شدت کے زلزلوں کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ شمالی شہر اکیکی میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں پانی ، بجلی اور ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کی جائے۔ مظاہرے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال امدادی اشیاء فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ 8.2 کے زلزلے کے بعد 6 افراد ہلاک جبکہ 10 لاکھ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا جبکہ سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes